تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت لاہور میں پہلی عدالت قائم

تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت لاہور میں پہلی عدالت قائم
تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت لاہور میں پہلی عدالت قائم

  

لاہور (ویب ڈیسک) تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ءکے تحت صوبائی دارالحکومت میں پہلی عدالت قائم کردی گئی ہے۔ یہ عدالت سابق سیشن جج مقرب خان کی سربراہی میں فیڈرل کورٹ بلڈنگ میں قائم کی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں اپنا کام شروع کردے گی۔ عدالت ملک دشمن عناصر، ملکی سلامتی کے خلاف کارروائی کرنے والوں اور اپنی شناخت نہ رکھنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کرے گی۔

مزید :

لاہور -