سبحان اللہ ، بھارتی کرکٹرزعرفان اور یوسف پٹھان نے عمرہ کرلیا

سبحان اللہ ، بھارتی کرکٹرزعرفان اور یوسف پٹھان نے عمرہ کرلیا
سبحان اللہ ، بھارتی کرکٹرزعرفان اور یوسف پٹھان نے عمرہ کرلیا

  

مکہ (نیوز ڈیسک) بھارت کے دوٹاپ کرکٹربھائیوں نے عمرہ کی ادائیگی کرلی ۔ عرفان اور یوسف پٹھان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پرتصاویر شیئرکی ہیں جن میں دیکھا جاسکتاہے کہ دونوں بھائی ایک تصویر میں اہرام میں لپٹے ہیں اور دوسری تصویر میں مسجد نبویﷺ کے باہر موجود تھے ۔

یوسف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ وہ مکہ میں موجودگی پر اللہ کی بڑی مہربانی تصورکرتے ہیں ، اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد ایک فاتح کھلاڑی کا احساس ہورہاہے۔

عرفان نے لکھاکہ گذشتہ دن اُنہوں نے عمرہ اداکیا، ایساسکون ملا جیسے وہ پہلی دفعہ عمرہ کررہے ہیں ،دونوں بھائی 12فروری کو سعودی عرب پہنچے ہیں ، یہ زمین پر نہایت پاک جگہ ہے ۔

بھارتی ریاست گجرات کی ایک مقامی مسجد میں موذن کے بیٹے یوسف اور عرفان کا تعلق درمیانے گھرانے سے ہے اور عرفان نے بھارتی ٹیم میں اپنی پہچان فاسٹ باﺅلرکے طورپر بنائی ۔

ٹوئٹر پر عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر اور خبر سامنے آتے ہی دنیا بھر سے کرکٹ شائقین اُنہیں مبارکباد دے رہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -