سسرال کا قبول کرنے سے انکار، بھارتی دلہن نے بھوک ہڑتال کردی

سسرال کا قبول کرنے سے انکار، بھارتی دلہن نے بھوک ہڑتال کردی
سسرال کا قبول کرنے سے انکار، بھارتی دلہن نے بھوک ہڑتال کردی

  

پٹنہ (اے پی پی) بھارتی ریاست بہار میں نئی نویلی دلہن نے سسرال کی جانب سے قبول نہ کرنے پر بھوک ہڑتال کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بیگو سیرائے کے نواحی گاﺅں مقدم پور کی پریتی کماری نامی دلہن ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہی اپنی بارات لے کر سسرال چلی گئی تاہم اس کے سسر اور ساس نے اسے بہو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بیٹے نے ہماری خواہشات کے برعکس پریتی کماری سے شادی کی اور ہم اسے اپنی بہو تسلیم نہیں کرسکتے۔ دلہن اپنے سسرال کے باہر ہی چار پائی پر بیٹھی ہے اور اس نے کچھ کھایا پیا نہیں ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مرجائے گی لیکن دوبارہ اپنے والدین کے گھر واپس نہیں جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -