امام بارگاہ پر دہشتگرد حملہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے: آئی ایس پی آر

امام بارگاہ پر دہشتگرد حملہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے: آئی ایس پی آر
امام بارگاہ پر دہشتگرد حملہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے: آئی ایس پی آر

  

 راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ امام بارگاہ پر دہشت گرد حملہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے ۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے راولپنڈی میں امام بارگاہ کے باہر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اس واقعہ میں متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کے دکھ میں برابرکی شریک ہے۔ ایک بیان میں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ یہ واقعہ واضح طور پر قوم کے درمیان تقسیم کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بم دھماکہ دراصل اسلام کی خوبصورت اقدار امن اور ہم آہنگی پر حملہ ہے۔ ایسی کارروائیوںسے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قوم کے عزم کو مجروح نہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

راولپنڈی -