سرکاری ٹی وی سے کسی کو نکالے جانے کا تاثر غلط ہے: محمد مالک

سرکاری ٹی وی سے کسی کو نکالے جانے کا تاثر غلط ہے: محمد مالک
سرکاری ٹی وی سے کسی کو نکالے جانے کا تاثر غلط ہے: محمد مالک

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی محمد مالک کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی کے دروازے پہلی بار اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کےلئے کھول دئیے ہیں۔ مقامی اخبار جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرٹ‘ شفافیت اور گورننس میں بہتری کے ذریعے موجودہ ملازمین کے ساتھ مل کر سرکاری ٹی وی کو مثالی بنا دیں گے۔ پرویز بھٹی اور لیاقت تارڑ کی سربراہی میں دونوں یونینز سے وابستہ ملازمین کی جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سرکاری ٹی وی سے کسی کو نکالا جارہا ہے‘ میری اور تمام ملازمین کی عزت ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے‘ ہم دونوں مل کر سرکاری ٹی وی کو مثالی ادارہ بنادیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر440 ملازمین کو ترقی دی گئی ہے۔ ہاﺅس رینٹ میں 33فیصد اضافہ اور دیگر مراعات سے عملے کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور ورکرز دوست پالیسیاں جاری رہیں گی، دونوں یونینز کے نمائندوں پرویز بھٹی اور لیاقت تارڑ نے محمد مالک کی ورکرز دوست پالیسیوں کو سراہا اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

اسلام آباد -