سینٹ الیکشن،پی ٹی آئی میں ’بغاوت‘ ،عمران خان کو پریشان کر دیا

سینٹ الیکشن،پی ٹی آئی میں ’بغاوت‘ ،عمران خان کو پریشان کر دیا
سینٹ الیکشن،پی ٹی آئی میں ’بغاوت‘ ،عمران خان کو پریشان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینٹ کے انتخابات میں جہاں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے وہاں تحریک انصاف‘ خیبر پی کے اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اپنے ارکان کی ٹوٹ پھوٹ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف میں ہم خیال کی ”بغاوت“ نے عمران خان کو پریشان کر دیا ہے۔ باغی ارکان نے آزاد امیدواروں کی ”تجویز و تائید“ کر کے اس بات کا عندیہ دیدیا ہے کہ وہ اپنا ووٹ پارٹی امیدوار کو نہیں دیں گے۔ مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کوئٹہ کے دو روزہ دورے کے دوران پارٹی ارکان کو اپنی قوت مجتمع کرنے کی تلقین کی۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے سینٹ کی نشستوں پر بھی بات چیت کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے وفاق اور پنجاب میں جماعت اسلامی کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے جماعت اسلامی سے رابطے قائم کئے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق جنہوں نے سینٹ کی نشستوں کے سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک سے ملاقاتیں کی ہیں۔
 انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور اے این پی کے صدر اسفند یار ولی سے یہاں ملاقات میں خیبر پختونخوا اور سندھ میں مل کر انتخاب لڑنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر منظور وٹو بھی جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے رابطہ کر چکے ہیں۔ جماعت اسلامی ‘ وفاق اور پنجاب میں اپنے ووٹوں کے بارے میں سینٹ کی پولنگ سے تین چار روز قبل فیصلہ کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -