فیس بک پرموجود تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے کوڈ کا انکشاف

فیس بک پرموجود تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے کوڈ کا انکشاف
فیس بک پرموجود تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے کوڈ کا انکشاف

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر موجود پبلک پرائیویسی سیٹنگ والی تصاویر کو چارسطروں کے کوڈ کے ڈیلیٹ کرنے کی خامی کا انکشاف ہواہے تاہم فیس بک نے نشاندہی کے بعد یہ مسئلہ دور کردیاہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے بعد ایک آن لائن سکیورٹی محقق کا کہنا ہے کہ فیس بک پر تصاویر کو چار سطروں کے کوڈ کے ساتھ باآسانی ڈیلیٹ کیا جاسکتاہے جس کی چھان بین کے بعد اُنہوں نے فیس بک انتظامیہ کو اطلاع کردی ۔

اپنے بلاگ میں سیکیورٹی محقق لکشمن متھییا نے بتایاکہ وہ تمام تصاویر جن کی پرائیویسی سیٹنگ پبلک ہے کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں ، وہ فیس بک کی ایپس بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ٹول اے پی آئی گراف کے ساتھ تجربہ کر رہے تھے کہ اِسی دوران خامی کا انکشاف ہوا۔ اُنہوں نے لکھاکہ اپنی تصاویر پر تجربے کے دوران ان کو کوڈ میں تھوڑی جوڑتوڑ کر کے ایک تصویر کو ڈیلیٹ کرنے طریقہ پتہ چل گیا۔

فیس بک کے ترجمان نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں اپنے اے پی آئی گراف کے ساتھ ایک مسئلے کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی تھی جسے ہم نے فوری طور پر حل کر دیا تھا، ہم محقق کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہمارے مسئلے کی نشاندہی کرنے والے پروگرام کے ذریعے ہمیں اس کی اطلاع دی۔

اس مسئلے کے نتیجے میں کسی غلط کام کی اطلاع سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کوئی ذاتی تصاویر اور ڈیٹا اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک کے مسائل کی نشاندہی کے پروگرام کے تحت’اخلاقی‘ کمپیوٹر ہیکر سائٹ کو لاحق خطرات کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -