انگلینڈ کی وومن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ وومن کرکٹ ٹیم کوپہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

انگلینڈ کی وومن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ وومن کرکٹ ٹیم کوپہلے ٹی ٹوئنٹی میں ...
انگلینڈ کی وومن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ وومن کرکٹ ٹیم کوپہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

  

نیوزی لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کی وومن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ وومن کرکٹ ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی سیریزکے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں8وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی وومن کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریزکے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے19.4اوورز میں پوری ٹیم 60رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 11.4اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیریز 1.0سے جیت لی۔انگلینڈ کی ٹیم کی کپتان شارلٹ ایڈورڈز نے 32رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیاجبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -