ایف آئی اے نے دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والے اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیا

ایف آئی اے نے دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والے اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیا
ایف آئی اے نے دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والے اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والے 20اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیاہے ۔دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے چھان بین کے دوران 350بینک اکاﺅنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ سٹیٹ بینک کو پیش کر دی ہے جس میں سے 150اکاﺅنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ اکاﺅنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں جبکہ 20اکاﺅنٹس ا یسے ہیں جن کے ذریعے دہشت گردوں کو فنڈنگ کی جا رہی ہے ۔ان اکاﺅنٹس ہولڈرز کی تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -