انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کے قریب

انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کے قریب
انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کے قریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ انجینئرنگ سٹیرنگ گروپ "IESG" نے انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والے نئے ویب پروٹوکول کو منظور کر لیا ہے اور جلد ہی اس کا استعمال بھی شروع کر دیا جائے گا جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ براﺅزنگ کی رفتار موجودہ رفتار سے 50 گناہ زیادہ بڑھ جائے گی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ گزشتہ 15 سال میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہے۔
اس وقت کسی بھی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول"HTTP" کا استعمال ہوتا ہے اور اور جب بھی کسی براﺅزر میں ویب سائٹ کا ایڈریس درج کیا جاتا ہے تو اس کے شروع میں HTTP خود بخود لکھا جاتا ہے تاہم اب HTTP-2 پروٹوکول کی منظوری بھی دے دی گئی ہے اور اسے نافذ کرنے کا عمل بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ اس پروٹوکول کو تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب آئے گا کیونکہ اس کے ذریعے ویب سائٹ کئی گنا جلدی لوڈ ہو گی اور سیکیورٹی معاملات بھی بہتر ہو جائیں گے۔
انٹرنیٹ انجینئرنگ ٹاسک فورسز (IETF) کے چیئرمین نوٹنگھم کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئے سرے سے کوئی دوسرا پروٹوکول ڈیزائن کرنے کے بجائے ایسا پروٹوکول تیار کرنے کو ترجیح دی جو پہلے سے استعمال ہو رہے پروٹوکول کیساتھ باآسانی استعمال ہو سکے اور انٹرنیٹ کی دنیا بالکل بھی متاثر نہ ہو اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس نئے پروٹوکول کی بنیاد گوگل کی ”SPDY“ نامی ٹیکنالوجی پر رکھی گئی ہے جسے گزشتہ کئی سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اور ابتدائی طور پر گوگل ہی اپنے کروم براﺅزر میں اس نئے HTTP2 پروٹوکول کا استعمال کرے گی۔