پاکستانی شہری دبئی میں 430 ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے

پاکستانی شہری دبئی میں 430 ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے
پاکستانی شہری دبئی میں 430 ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (این این آئی) پاکستان کے شہری دبئی میں 430 ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سال 2014ءمیں پاکستانی ساڑھے سات ارب اماراتی درہم کی جائیداد خریدکر دبئی میں غیر ملکی جائیداد خریدنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ 2013ءمیں پاکستانیوں نے آٹھ ارب ساٹھ کروڑ درہم کی جائیداد خریدی۔ اس طرح دو سال کے دوران پاکستانی دبئی میں چارسوتیس ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے جبکہ بھارت اٹھارہ ارب 23 کروڑ اماراتی درہم کی جائیداد خرید کر سرفہرست ہے۔