غیراخلاقی فلموں ، ڈراموں کیخلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں حکومتی بل پیش

غیراخلاقی فلموں ، ڈراموں کیخلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں حکومتی بل پیش
غیراخلاقی فلموں ، ڈراموں کیخلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں حکومتی بل پیش

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے ٹی وی پر دکھائی جانیوالی غیراخلاقی فلموں ، سٹیج ڈراموں پر پابندی کیلئے بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیاگیاہے جس کے مطابق فلم ، ڈرامہ یا سٹیج شوکو سنسر بورڈ سے منظور کرانے کا پابندکیاگیا۔

بل کے متن میں کہاگیاکہ صوبے بھر میں سنسر بورڈز کی اجازت کے بغیر کیبل پر نشر کیے جانے والے مواد اور غیر اسلامی فلموں، ڈراموں اور شوز پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ عوامی مقامات پر فلموں اور ڈراموں کی عکس بندی پر بھی پابندی ہوگی۔سنسر بورڈ کا قیام عمل میں لایاجائے گا اور ہربورڈ چیئرمین اور تین ممبران پر مشتمل ہوگا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کوئی فلم، ڈرامہ یا سٹیج شو سنسر بورڈ کی منظوری کے بغیر نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، قانون بننے کے بعد صوبے میں ایک سال کے اندر اندر بننے والی تمام فلموں اور سٹیج ڈراموں کو بھی سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ لینا ہوگا ورنہ ان پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔

مزید :

پشاور -