پی آئی اے کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا پوچھ گچھ کے بعد رہا

پی آئی اے کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا پوچھ گچھ کے بعد رہا
پی آئی اے کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا پوچھ گچھ کے بعد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز دبئی سے آنے والے مسافر کو پی آئی اے کی پرواز بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر اے ایس ایف نے حراست میں لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پرواز میں سوار مظفر گڑھ کے مسافر عمران نے مسافروں سے بدتمیزی کی جس کی شکایت جہاز کے عملے سے کی گئی۔ عملے نے عمران کو بدتمیزی سے روکا تو اس نے پرواز کو بم سے ڑانے کی دھمکی دی تھی۔ لاہور ایئرپورٹ پر اترنے پر اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لیا، ترمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر عمران کو پوچھ گچھ کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

لاہور -