سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب،شہدا کمیٹی نے دھرنا ختم کر دیا

سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب،شہدا کمیٹی نے دھرنا ختم کر دیا
سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب،شہدا کمیٹی نے دھرنا ختم کر دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہداءکمیٹی کے سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، صوبائی حکومت نے سانحہ شکار پور کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے اور جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاﺅس میں شہدا کمیٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرادور کامیاب رہا اور شہدا کمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے 22مطالبات میں سے بیشتر کو تسلیم کر دیا گیاہے ۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ حکومت سانحہ شکارپور کے متاثرین کے ساتھ ہے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ سانحہ شکار پور کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے گا اور تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔ شہدا کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک حکومت نہیں دہشتگردی کے خلاف ہے اور تکفیری سوچ انسانیت کیلئے خطرہ ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی کے اعلان کے بعد سانحہ شکار پور کے متاثرین نے 37 گھنٹے بعد دھرنا ختم کر دیا۔

مزید :

قومی -