پولیس لائن خود کش حملہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ،دو افراد گرفتار

پولیس لائن خود کش حملہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ،دو افراد گرفتار
پولیس لائن خود کش حملہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ،دو افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور پولیس لائنز کے باہر خود کش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔ڈان نیوز کے مطابق پولیس لائنز کے باہر خود کش دھماکے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ریلوے سٹیشن کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر دوا فراد کو حراست میں لے لیاہے ۔بتایا گیاہے کہ چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے اول خان اور رحیم خان دونوں کا تعلق باجو ڑ ایجنسی سے ہے اور دنوں شخص کو حملہ آور کے ساتھی ہونے کے شبہ ہونے میں گرفتار کیا گیاہے ۔تینوں ساتھی حملہ سے ایک روز قبل ہوٹل میں آکر ٹھہرے تھے۔پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے لائحہ عمل تیار کر رہی ہے ۔