بھارت میں دوطیارے فضائی کرتب دکھاتے آپس میں ٹکراگئے

بھارت میں دوطیارے فضائی کرتب دکھاتے آپس میں ٹکراگئے
بھارت میں دوطیارے فضائی کرتب دکھاتے آپس میں ٹکراگئے

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت میں ’ایروانڈیا2015ء‘ کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے چار میں سے دو چھوٹے طیاروں کے پر آپس میں ٹکراگئے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم ایک طیارہ تقریباً کاک پٹ تک تباہ ہوگیا۔

بھارتی اخبار’دی ہندو‘کے مطابق حادثے کے وقت جمہوریہ چیک کی ایک ٹیم حادثے کا شکار ہونیوالے جہاز  میں تھی ، مشق کے دوران ہی ایک جہاز کا پرددسرے سے ٹکراگیاتاہم دونوں ہی طیارے بحفاظت اُترنے میں کامیاب ہوگئے ۔ ٹکرمارنے والے طیارے کو 66سالہ ’ردکامچووا‘ اُڑارہے تھے ۔

وزارت دفاع کے مطابق جمعرات کی سہہ پہر تین بجے رن وے کے اوپر حادثہ پیش آیا، ہر شخص محفوظ ہے ،رن وے پر گرنے والی چیزوں کواُٹھا کر کلیئرکردیاگیا، تحقیقات کے لیے طریقہ کار کی پیروی کررہے ہیں ۔

جہاز کے حادثے کی وجہ سے ایئر شو کچھ دیر کے لیے روک دیاگیاتاہم آدھے گھنٹے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

مزید :

بین الاقوامی -