عبدالرزاق کی آسٹریلیا میں خاتون سے وہ حرکت جس نے شاہدآفریدی کو شرمند ہ کردیا

عبدالرزاق کی آسٹریلیا میں خاتون سے وہ حرکت جس نے شاہدآفریدی کو شرمند ہ کردیا
عبدالرزاق کی آسٹریلیا میں خاتون سے وہ حرکت جس نے شاہدآفریدی کو شرمند ہ کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالرزاق کے آسٹریلیامیں خاتون کے ساتھ مکالمے اور میزبان خاتون کے جواب نے شاہدآفریدی کو شرم سے پانی پانی کردیاجس کا انکشاف خود شاہدخان آفریدی نے کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ماضی کی یادوں سے متعلق میزبان کے سوال کے جواب میں شاہد خان آفریدی کا کہناتھاکہ رزاق ’چنی بابو‘ کے بارے میں کچھ باتیں بتانے والی ہیں اور کچھ نہیں ، ہمارافوجی ، بہت خوبصورت وقت گزرا ہے ۔ شاہدآفریدی نے کہاکہ ایک دفعہ وہ آسٹریلیا میں موجود تھے اور عبدالرزاق کو ایک فیملی کی طرف سے کھانے کی دعوت ملی جس کیلئے عبدالرزاق نے اُنہیں بھی ساتھ چلنے کو کہا، جب وہاں پہنچے تو دیکھاکہ خاتون نے آسٹریلیا جیسے ملک میں پانچ چھ پاکستانی ڈشیں تیار کی ہوئی تھیں جہاں عمومی طورپر اوورسیز بھی پاکستانی ڈشیں نہیں بناتے ۔

عبدالرزاق کچھ دیر کے لیے گھر میں چاروں طرف دیکھتے رہے اور کچھ یوں گویا ہوئے کہ شاہدآفریدی نے بھی مشکل سے ہنسی پر قابوپایا، عبدالرزاق نے خاتون سے پوچھاکہ پالک نہیں بنائی جس پر میزبان خاتون برہم ہوگئیں اور جواب آیاکہ یہ کوئی ریسٹورنٹ نہیں ۔آفریدی کاکہناتھاکہ عبدالرزاق کا پتہ نہیں لیکن اُنہیں بڑی شرمندگی ہوئی اور کھانا کھانے کو بھی جی نہیں چاہ رہاتھا لیکن بعد میں وہاں سے نکلتے ہی عبدالرزاق کو کہاتھاکہ یہ کیا کردیاہے ، پالک کے بغیر ہی کام چل سکتاتھا جس پر عبدالرزا ق نے بتایاکہ دراصل اُنہیں کھانا کھانے کو جی نہیں چاہ رہاتھا۔

مزید :

کھیل -