سندھ حکومت کا میونسپل ٹیکس خود وصول کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا میونسپل ٹیکس خود وصول کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا میونسپل ٹیکس خود وصول کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے کے ایم سی سے میونسپل ٹیکس کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے کر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے خود یہ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس فیصلے پر اعتراض اٹھانے کے بجائے چپ سادھ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال نے اپنے دور حکومت میں کچرا اٹھانے کی فیس اور صفائی ستھرائی سے متعلق ٹیکسز کا نفاذ کر کے وصولی کا اختیار کے ای ایم سی کو سونپا تھا تاہم اب سندھ حکومت نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے خود یہ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سندھ حکومت کے فیصلے کے باعث بلدیہ عظمیٰ کروڑوں روپے کی آمدنی سے محروم ہو جائے گا لیکن اس کے باوجودبھی ادارے کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اب کچرا اٹھانے کی فیس بھی مکان کے رقبے کے حساب لے لی جائے گی اور فی گھر کچرا اٹھانے کی کم از کم فیس 200 روپے مقرر ہو گی جبکہ 200 سے 1,000 گز کے مکان پر 500 سو روپے ٹیکس لاگو ہو گا۔

مزید :

کراچی -