بھارت سے ہارنے کی بنیادی وجہ دباﺅہے :محمد حفیظ

بھارت سے ہارنے کی بنیادی وجہ دباﺅہے :محمد حفیظ
بھارت سے ہارنے کی بنیادی وجہ دباﺅہے :محمد حفیظ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹرمحمد حفیظ نے کہاکہ بھارت سے ہارنے کی بنیادی وجہ دباﺅتھا، یہ ماننا پڑے گاکہ گرین شرٹس بحیثیت ٹیم دباﺅ میں رہے اور اچھا نہیں کھیل سکے، ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوئی نحوست ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہاکہ یہ مانتے ہیں کہ یہ ایک تاریخ چلی آرہی ہے کہ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس بھارت کو نہیں ہراپارہے ، مجموعی طورپرہمارا ریکارڈ بہت اچھاہے ۔اُنہوں نے اعتراف کیاکہ ہماری ٹیم اچھانہیں کھیلی، کسی ایک کھلاڑی پر الزام نہیں دے رہے، پوری ٹیم دباﺅ میں آجاتی ہے لیکن اگر مانتے نہیں تو آگے بھی نہیں بڑھ سکتے، خود اُنہوں نے جسمانی اور ذہنی طورپر میچ کو بہت مس کیا، اس سے پہلے وہ خود بھی بھارت کیخلاف کھیل چکے ہیں ، ہرمرتبہ بھرپور مقابلے کا منصوبہ بناتے ہیں لیکن آج تک کامیاب نہیں ہوسکے ، ناکامی کی وجہ وہ بھی نہیں جاتے ۔

بھارت کے ساتھ کھیلے گئے آخری چار میچوں میں سے تین پاکستان جیتا تھا، ایشیاءکپ سمیت کئی میچوں میں بھارت کو ہرایالیکن ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوئی عجیب سی نحوست ہے اور اللہ کرے کہ پاکستانی ٹیم کامیاب ہوجائے ۔

ٹیم میں دھڑے بندیوں سے متعلق سوال کے جواب میں محمدحفیظ کاکہناتھاکہ یہ باتیں صرف میڈیا تک محدود ہیں ، میدان میں ٹیم ایک ہوتی ہے ، کوئی بھی ہارنے کی خواہش لیے میدان میں نہیں جاتا۔

مزید :

کھیل -