مردوں کے خواتین سے تعلقات کا راز ہاتھوں کی انگلیوں میں پوشیدہ ،آپ بھی جانئے
ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) صنف مخالف کے ساتھ آپ کا رویہ شفقت اور پیار و محبت سے بھر اہے یا آپ سختی اور لڑائی جھگڑا کرنے والے ہیں، اس کا اشارہ باآسانی آپ کے ہاتھ دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:منگنی پر ہیرے کی انگوٹھی دینے کی روایت کیسے شروع ہوئی ؟ لاچار مردوں کے لیے مفیدمعلومات
کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ مردوں کے ہاتھ یہ بتاسکتے ہیں کہ صنف مخالف کے لئے ان کے جذبات کس قسم کے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق جن مردوں میں شہادت کی انگلی اور انگوٹھی والی انگلی کی لمبائی تقریباً برابر ہوتی ہے وہ عموماً خواتین کے ساتھ سختی سے پیش آتے ہیں اور ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے پاتے گئے ہیں۔ ان کے تعلقات صنف مخالف کے ساتھ کشیدہ اور غیر متوازن رہنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔
جن مردوں کی شہادت کی انگلی کی لمبائی انگوٹھی والی انگلی کی لمبائی کی نسبت زیادہ ہوتی ہے وہ خواتین کے لئے نہایت نرم جذبات رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آتے ہیں۔یہ مرد خواتین کو زیر غلبہ یا زیر قبضہ رکھنے کے حق میں نہیں ہوتے۔اس کے برعکس جن میں انگوٹھی والی انگلی کی لمبائی زیادہ ہوتی ہے وہ خواتین کو مغلوب رکھنے اور ہمیشہ سختی کے ساتھ اپنی بات منوانے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ رویہ ازدواجی رشتے میں بھی ظاہر ہوتا ہے اور ماہرین کی 2000سے زائد افراد پر کی گئی تحقیق سے واضح طور پر یہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لئے ڈیجٹ ریشو (انگوٹھی والی انگلی اور شہادت کی انگلی کی لمبائی کی نسبت) کو بنیاد بنایا ہے۔ اس سے پہلے متعدد سائنسی تحقیقات یہ ظاہر کرچکی ہیں کہ جن لوگوں کی انگوٹھی والی انگلی کی لمبائی شہادت کی انگلی کی لمبائی سے زیادہ ہوتی ہے وہ رحم مادر میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی نسبتاً زیادہ مقدار کا سامنا کرچکے ہوتے ہیں اور یہی بات ان کے مختلف رویے کی بنیاد بنتی ہے۔