یوتھ لون سکیم، عدالت کا مریم نواز کے استعفی ٰ کی نقل عدالتی ریکارڈ پر لانے کا حکم

یوتھ لون سکیم، عدالت کا مریم نواز کے استعفی ٰ کی نقل عدالتی ریکارڈ پر لانے کا ...
یوتھ لون سکیم، عدالت کا مریم نواز کے استعفی ٰ کی نقل عدالتی ریکارڈ پر لانے کا حکم
کیپشن: lahore high court 1

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم استعفیٰ کی نقل عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کر دی ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پرمریم نواز نے استعفیٰ دے دیا تاہم ابھی استعفیٰ کی نقل ہائیکورٹ میں جمع نہیں کرائی گئی،وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ مریم نواز کا استعفیٰ ہائیکورٹ کے ریکارڈ پر لایا جائے ، سماعت کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ 27مارچ تک استعفیٰ کی نقل ہائیکورٹ کے ریکارڈ پر لائی جائے ۔

مزید :

قومی -