سا بق وزیراعظم کے سٹاف افسر کا پاسپورٹ منسوخ ،گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ

سا بق وزیراعظم کے سٹاف افسر کا پاسپورٹ منسوخ ،گرفتاری کے لئے انٹرپول سے ...
سا بق وزیراعظم کے سٹاف افسر کا پاسپورٹ منسوخ ،گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ
کیپشن: Lahore high Court New

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)وزارت داخلہ نے جعلی نکاح کر کے خاتون سے پلاٹ، نقدی اور زیوارت ہتھیانے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سٹاف افسر شکیل انور چودھری کا پاسپورٹ منسوخ کر کے رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی ،وزرات داخلہ کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، مس جسٹس عالیہ نیلم نے خاتون فوزیہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شکیل انور نے انٹرنیٹ کے ذریعے فوزیہ کو بہلا پھسلا کراس سے شادی کا ڈرامہ رچایا اور جعلی نکاح نامہ تیار کر کے خاتون سے دو پلاٹ، 70 لاکھ روپے کی نقدی اور زیوارت ہتھیانے کے بعد شادی سے مکر گیا جس پر مزنگ پولیس نے ملزم کی خلاف مقدمہ درج کیا ، ملزم سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا سٹاف افسر تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے دبئی فرار ہو گیا ،ملزم کا پاسپورٹ منسوخ کر کے اسے گرفتار کیا جائے اور اس کے قبضے سے نقدی، زیورات اور پلاٹ واگزار کروائے جائیں، وزارت داخلہ کی طرف سے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم شکیل انور چودھری کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے بھی ملزم کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عدالت نے وزارت داخلہ کے جواب کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید :

قومی -