افغانیوں پر مشتمل ڈکیت گینگ کے سرغنہ کی لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج

افغانیوں پر مشتمل ڈکیت گینگ کے سرغنہ کی لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت ...
افغانیوں پر مشتمل ڈکیت گینگ کے سرغنہ کی لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے افغانیوں پر مشتمل ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست خارج کر دی ۔مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے ملزم گل عظیم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے گل عظیم کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ،ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیا جائے، تھانہ کنجاہ گجرات کی طرف سے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا گیا اورپولیس کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم گل عظیم جلال آباد افغانستان کا رہائشی ہے اور اس نے اپنے افغان ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا ہے جو پاکستان میں کروڑوں روپے کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے ساتھ بوستان خان، نصیب خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ رحمن خان، شفیق خان، سعد خان اورصباعون خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، افغانیوں پر مشتمل اس ڈکیت گینگ کے خلاف کروڑوں روپے کی ڈکیتی کے مزید پانچ مقدمات کابھی سراغ لگایا ہے ، عدالت نے پولیس ریکارڈ دیکھنے کے بعد ڈکیت گینگ کے سرغنہ گل عظیم درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم سنگین جرائم میں ملوث ہے، اسے ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

جرم و انصاف -