داعش نے مغربی دنیا کو خوفنا ک دھمکی دے دی،دنیا بھر کے لوگوں کے لیے نیا مسئلہ کھڑا کر دیا

داعش نے مغربی دنیا کو خوفنا ک دھمکی دے دی،دنیا بھر کے لوگوں کے لیے نیا مسئلہ ...
داعش نے مغربی دنیا کو خوفنا ک دھمکی دے دی،دنیا بھر کے لوگوں کے لیے نیا مسئلہ کھڑا کر دیا

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر اپنا تسلط قائم کرچکی ہے اور اب اس تنظیم نے یورپ کو بھی شدید ترین خطرے سے دوچار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:انتہائی ناز ک نظر آنے والی وہ حسینہ جو بڑے بڑے سورماؤں کو چت کردے

داعش کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے کہ عنقریب لیبیا پر قبضہ کر کے یہاں کے کم از کم پانچ لاکھ افراد کو کشتیوں میں بٹھا کر یورپی سمندروں کی طرف روانہ کردیا جائے گا جس کے نتیجہ میں یورپی ممالک کے لئے ان افراد کو پناہ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ اٹلی کے میڈیا میں داعش کی کچھ حالیہ فون کالز کا ریکارڈ شائع کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تنظیم یورپ پر نفسیاتی اور اقتصادی حملہ کرنا چاہ رہی ہے۔ ان کالز سے معلوم ہوتا ہے کہ 5لاکھ سے زائد لوگوں کو بیک وقت لیبیا سے سینکڑوں کشتیوں میں بٹھا کر یورپ کی طرف زبردستی روانہ کیا جائے گا۔ یہ دھمکی لیبیا کے خلاف امریکا اور اتحادیوں کی فوجی کارروائی کے ردعمل کے طور پر دی گئی ہے۔

 یورپی سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو یورپ کی طرف روانہ کی گیا تو انہیں سمندر میں مرنے کے لئے نہیں چھوڑا جاسکتا جس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ ان کی مدد کرنا پڑے گی جو کہ ایک نہایت مشکل اور مہنگا آپریشن ہوگا۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ اگر اتنی بڑی تعداد میں لوگ یورپ میں آگئے تو اس خطے کی اقتصادی، سماجی اور سیاسی صورتحال میں بھونچال آجائے گا جس کے نتیجہ میں امن عامہ کے شدید ترین مسائل سامنے آسکتے ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ داعش کی دھمکی میں کس حد تک حقیقت ہے مگر اس کی وجہ سے یورپی ممالک میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -