کیا آپ یقین کر سکتے ہیں یہ موبائل فون کا کور ہے؟فیچرز انتہائی حیرت انگیز

کیا آپ یقین کر سکتے ہیں یہ موبائل فون کا کور ہے؟فیچرز انتہائی حیرت انگیز
کیا آپ یقین کر سکتے ہیں یہ موبائل فون کا کور ہے؟فیچرز انتہائی حیرت انگیز

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) کھلونے بنانے والی کمپنی Bandai نے حال ہی میں آئی فون کا ایک ایسا کیس متعارف کروایا ہے جو ڈیزائن کی تمام روایتی حدوں کو پھلانگ گیا ہے۔ مشہور کار ڈیلارین کی شکل میں بنایا گیا یہ کیس فون کو خراشوں اور ٹیڑھا ہونے سے محفوظ رکھے گا۔ اگرچہ اس کی شکل منفرد اور عجیب و غریب قسم کی ہے لیکن فون پر کال یا میسج آنے کی صورت میں اس کی روشنیاں صارف کو اطلاع دے دیتی ہیں اور کیس کے اندر سے ہی کی پیڈ کیمرہ اور ویڈیو کے فیچرز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سمارٹ فونز کو چوری ہونے سے بچانے، ٹریک کرنے کا طریقہ

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فی الحال یہ کیس صرف جاپان میں متعارف کروایا جارہا ہے تاہم موسم گرما میں اسے متعدد دیگر ممالک میں بھی متعارف کروائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس کی قیمت 35 برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً 6ہزار پاکستانی روپے) متوقع ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -