خواتین مہینے کے کن دنوں میں سب سے زیادہ شاپنگ کر تی ہیں؟جدید تحقیق میں دلچسپ انکشاف

خواتین مہینے کے کن دنوں میں سب سے زیادہ شاپنگ کر تی ہیں؟جدید تحقیق میں دلچسپ ...
خواتین مہینے کے کن دنوں میں سب سے زیادہ شاپنگ کر تی ہیں؟جدید تحقیق میں دلچسپ انکشاف

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) خواتین کے ایام کے دنوں کا ان کے عمومی رویے پر گہرا اثر پایا گیا ہے لیکن پہلی دفعہ ایک سائنسی تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ خواتین کے ایام ان کے شاپنگ کے رویے پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اگر آپ بھی خوبصورت نوجوان خاتون ہیں تو یہ تحقیق آپ کیلئے ہے

اٹھارہ سے 45سال عمر کی 500 سے زائد خواتین پر کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایام کے دوران جب خواتین میں بیضہ پیدا ہوتا ہے تو ان میں شاپنگ کی طلب واضح طور پر بڑھ جاتی ہے۔ ٹیکساس یونیورسٹی کی سائنسدان کرسٹینا ڈورانٹ کہتی ہیں کہ ایام کے دوران خواتین میں متعدد مردوں کی طرف مائل ہونے کا رویہ فطری طور پر پایا جاتا ہے اور یہ رویہ محض صنف مخالفت تک محدود نہیں ہوتا بلکہ ان کی زندگی کے دیگر معاملات میں بھی تنوع پسندی بڑھ جاتی ہے۔

 خواتین ان دنوں کے دوران زیادہ مختلف قسم کے کھانے کھانا پسند کرتی ہیں، متفرق اقسام کے لباس پہننا پسند کرتی ہیں اور متعدد اقسام کے لوگوں سے ملنا بھی پسند کرتی ہیں۔ شاپنگ کا رویہ بھی اسی انداز میں متاثر ہوتا ہے اور خواتین زیادہ سے زیادہ اقسام کی اشیاءکو اپنا بنانا پسند کرتی ہیں۔

 اس تحقیق کے مطابق ہر ماہ تقریباً ایک ہفتے کے لئے خواتین شاپنگ کی طرف معمول سے زیادہ مائل رہتی ہیں اور ان دنوں میں وہ کسی ایک برینڈ کو چھوڑ کر کسی دوسرے برینڈ کی طرف مائل ہونے پر بھی زیادہ تیار ہوتی ہیں۔ تحقیق میں یہ دلچسپ بات بھی معلوم ہوئی کہ جو خواتین سچی محبت میں مبتلا ہوتی ہیں اور خصوصاً جنہوں نے حال ہی میں محبوب کی دی ہوئی انگوٹھی پہنی ہوتی ہے ان میں شاپنگ میں اضافے کا رویہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -