مرَدوں کو زندگی میں کتنی بار" سچا پیا ر" ہوتاہے؟جان کر آپ بھی حیرت میں ڈوب جائیں گے

مرَدوں کو زندگی میں کتنی بار" سچا پیا ر" ہوتاہے؟جان کر آپ بھی حیرت میں ڈوب ...
مرَدوں کو زندگی میں کتنی بار

  

لندن (نیوز ڈیسک) زندگی میں محض دل لگی کرنے والے تو بہت مل جاتے ہیں مگر سچا پیار کرنے والے کم ہی ملتے ہیں اور ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ خواتین اس ضمن میں کچھ زیادہ ہی محروم واقع ہوئی ہیں۔

وہ وقت جب جہاز میں دوران پرواز پر دوران تیل ختم ہو گیا اور پھر۔۔۔

تحقیق کے مطابق تقریباً 50فیصد خواتین کو ساری عمر کے دوران صرف ایک سچا عاشق ملتا ہے جبکہ اس کے برعکس 50فیصد مردوں کو کم از کم پانچ دفع سچا پیار ملتا ہے۔ یہ تحقیق ادارے Haagen Line Dazes نے کی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ صرف ایک مرتبہ سچا پیار ملنے کی شرح خواتین میں 47 فیصد جبکہ مردوں میں 39 فیصد ہے۔ دو سے پانچ سچے محبوب ملنے کی شرح مردوں میں 51 فیصد جبکہ خواتین میں 45 فیصد ہے۔ اس سروے میں 2 ہزار سے زائد افراد سے معلومات اکٹھی کی گئیں۔

مردوں اور خواتین کی مجموعی طور پر تین چوتھائی تعداد یہ سمجھتی ہے کہ زندگی میں سچا پیار بہت اہم ہے اور یہ ہر کسی کو کبھی نہ کبھی ضرور ملتا ہے۔ تحقیق سے یہ اہم بات بھی معلوم ہوئی کہ 5فیصد مرد اور 5 فیصد خواتین ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو تمام عمر سچے پیار سے محروم رہتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -