سپیشل برانچ نے ہسپتالوں کی سیکورٹی ناقص قرار دے دی

سپیشل برانچ نے ہسپتالوں کی سیکورٹی ناقص قرار دے دی
سپیشل برانچ نے ہسپتالوں کی سیکورٹی ناقص قرار دے دی

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیشل برانچ نے وفاقی دارالحکومت میں ہسپتالوں کی سیکورٹی کو ناقص قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کے اے آئی جی وقار چوہان کی جانب سے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کو سیکورٹی کے حوالے سے رپورٹ بھجوائی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی سیکورٹی انتہائی ناقص ہے جبکہ ہسپتالوں کے پارکنگ ایریا کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد پھر کم ہو گئی

رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ہسپتالوں کے گارڈز بھی تربیت یافتہ نہیں ہیں جبکہ انتظامیہ کو ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سپیشل برانچ کی جانب سے پولیس کو سفارش کی گئی ہے کہ ہسپتالوں کی ٹریفک کو یک طرفہ کر دیا جائے جبکہ انہوں نے پولیس کو کنٹرول روم میں تربیت دینے کی سفارش بھی کی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -