سچل کے علاقے میں پولیس کی کاروائی ، 3 اہم ملزمان گرفتار

سچل کے علاقے میں پولیس کی کاروائی ، 3 اہم ملزمان گرفتار
سچل کے علاقے میں پولیس کی کاروائی ، 3 اہم ملزمان گرفتار

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع ملنے پر سچل کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ 3 ملزمان رہائشی عمارت میں گھس گئے جہاں انہیں کاروائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3 ملزمان سے مسروقہ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے فرار ہو کر رہائشی عمارت میں پناہ لی جبکہ پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔جبکہ عمارت کا سرچ آپریشن بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ان ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -