دہشت گردی کی جانب مائل کرنے والے عوامل کا خاتمہ کرنا ہو گا : چوہدری نثار

دہشت گردی کی جانب مائل کرنے والے عوامل کا خاتمہ کرنا ہو گا : چوہدری نثار
دہشت گردی کی جانب مائل کرنے والے عوامل کا خاتمہ کرنا ہو گا : چوہدری نثار

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امریکہ میں ہونے والے انسداد دہشت گردی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک ملک کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ ہمیں دہشت گردی کی طرف مائل کرنے والے عوامل کا خاتمہ کرنا ہو گا۔دی وائٹ ہاﺅس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی سیمینار قابل تحسین ہے جبکہ دہشت گردی سے مقابلے کے لیے یہ سیمینار مشترکہ اقدامات کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری میں آگ لگی نہیں تھی بلکہ لگائی گئی تھی : سراج الحق

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کانفرنس دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جبکہ انسدد دہشت گردی کے لیے 5 نکاتی حکمت عملی انتہائی اہم ہے۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ تھا جبکہ پاکستان اپنے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -