ہرنائی اور بیلہ میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر گرفتار

ہرنائی اور بیلہ میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر ...
ہرنائی اور بیلہ میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے ہرنائی او ر بیلہ میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک شحص کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کیمطابق ایف سی اور حساس اداروںنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے گولہ بارود اوراسلحہ بھی برآمد ہو ا ہے۔ ترجمان ایف سی نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ہرنائی سے کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر گرفتار ہوا جبکہ بیلہ سے ایک مشتبہ شخص کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے جہا ں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -