آن لائن ’معاشقے‘ ، عاشق نے 5خواتین کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

آن لائن ’معاشقے‘ ، عاشق نے 5خواتین کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
آن لائن ’معاشقے‘ ، عاشق نے 5خواتین کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برطانیہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )دور حاضر میں انٹرنیٹ کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے منفی استعمال کے واقعات بھی آئے روز خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹس جہاں صنف مخالف سے بات چیت ،دوستی کا موقع فراہم کرتی ہیں وہیں اس قسم کی ویب سائٹس معاشرے میں بے راہروی پھیلانے کا باعث بھی بن رہی ہیں۔
نیوز سائٹ ایمریٹس 24/7کے مطابق 50سالہ شخص پر آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ پر 5خواتین سے دوستی کے بعد انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ برطانیہ کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین میں سے ایک خاتون کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کی کلائنٹ اور ملزم کا رابطہ آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ہوا ، جہاں کچھ عرصہ بات چیت کرنے کے بعد انہوں نے اس شخص سے ملنے کا فیصلہ کیا۔دونوں نے اکٹھے رات گزاری اور اس دوران باہمی رضامندی کے ساتھ انہوں نے ہم بستری کی۔ اگلی ہی صبح ملزم نے خاتون کو اس کی مرضی کے برعکس اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ زیادتی کا شکار ہونیوالی خاتون روتے ہوئے اس کو ایسا کرنے سے منع کرتی رہی۔
ملزم نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے تاہم ملزم کی جانب سے زیادتی کے بعد خاتون کو بھیجے گئے پیغامات نے اس کا پول کھول دیا ۔ ملزم کی طرف سے خاتون کو بھیجے گئے پیغامات میں اس کا کہنا تھا کہ وہ ہوس میں اس قدر اندھا ہو چکا تھا کہ خاتون کی طرف سے رونے اور گرگڑانے کا بھی اس پر کوئی اثر نہیں ہوا اور اس نے خاتون کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ وہ اپنے اس فعل پر شرمندہ ہے اور خاتون کو تکلیف پہنچانے پر اس سے معافی کا بھی خواستگار ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -