وہ موبائل ایپ جو آپ کے پسینے کے ذریعے آپ کیلئے ہمسفر کا انتخاب کرتی ہے

وہ موبائل ایپ جو آپ کے پسینے کے ذریعے آپ کیلئے ہمسفر کا انتخاب کرتی ہے
وہ موبائل ایپ جو آپ کے پسینے کے ذریعے آپ کیلئے ہمسفر کا انتخاب کرتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) زندگی کے ہمسفر کا انتخاب کرنے کے لئے عموماً شکل و صورت، تعلیم و تربیت اور مالی حیثیت جیسے عوامل کو مد نظر رکھا جاتا ہے لیکن ایک نئی موبائل ایپ نے پسینے کی بو کی مدد سے جوڑوں کو ملانا شروع کردیا ہے، اور اس طریقہ کار کی شاندار کامیابی کے دعوے بھی کردئیے ہیں۔
سمیل ڈیٹنگ (Smell Dating) نامی ایپ تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کی تکنیک سائنسی تحقیق پر مبنی ہے جس کے مطابق ایک دوسرے کی جسمانی بو کو پسند کرنے والے جوڑے دیرپا تعلق اور خوشگوار زندگی کا نمایاں ترین امکان رکھتے ہیں۔ یہ ایپ اپنے اراکین سے ان کی تصویر ، پسند ناپسندیا تعلیم اور ملازمت کی تفصیلات نہیں مانگتی بلکہ محض فون نمبر اور پتہ مانگتی ہے۔ دئیے گئے پتے پر ایک ٹی شرٹ بھیجی جاتی ہے اور ہدایت کی جاتی ہے کہ اسے تین دن تک پہن کر رکھا جائے جبکہ اس دوران کوئی باڈی سپرے، پرفیوم وغیرہ استعمال نہ کیا جائے اور نہ ہی غسل کیا جائے۔ تین دن بعد یہ ٹی شرٹ سمیل ڈیٹنگ کی ویب سائٹ کو لوٹادی جاتی ہے، جس کے بعد ویب سائٹ کی طرف سے ایسی 10 ٹی شرٹیں بھیج دی جاتی ہیں جنہیں مختلف لوگوں نے تین دن تک استعمال کیا ہوتا ہے۔ سمیل ڈیٹنگ کا کہنا ہے کہ ان ٹی شرٹوں کو سونگھ کر اپنی پسندیدہ ترین بو والی ٹی شرٹ ویب سائٹ کو واپس بھیج دی جاتی ہے۔ اگر کوئی دو اراکین ایک دوسرے کے پسینے کی بو کے لئے پسندیدگی کا اظہار کریں تو دونوں اراکین کو ایک دوسرے کے فون نمبر و دیگر معلومات دے دی جاتی ہیں تاکہ وہ آپس میں گفت و شنید کا آغاز کرسکیں۔ ایپ بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی نئی تکنیک سے ملائے گئے جوڑوں میں محبت اور مضبوط رشتے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ ان تمام خدمات کے بدلے 25 ڈالر (تقریباً 2500 روپے) فیس لی جاتی ہے۔

مزید جانئے: جنسی بے راہروی اور کینسر میں تعلق سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ دریافت کرلیا، تفصیلات جان کر آپ بھی اسلامی تعلیمات پر سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے
واضح رہے کہ اس سے پہلے متعدد سائنسی تحقیقات میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ کسی شخص کی جسمانی بو اس کے جینز اور عمومی صحت پر منحصر ہوتی ہے اور اگر دو افراد کو ایک دوسرے کی جسمانی بو پرکشش محسوس ہوتی ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ ایک دوسرے کے لئے بہترین ساتھی ثابت ہوں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -