ساگا کپ کلب ایونٹ‘ کرکٹ سنٹر کی علی گڑھ کلب کیخلاف فتح

ساگا کپ کلب ایونٹ‘ کرکٹ سنٹر کی علی گڑھ کلب کیخلاف فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ساگا کپ 2016ء کلب ایونٹ کے چوتھے روز علی گڑھ کرکٹ کلب اور کرکٹ سنٹر کے درمیان کرکٹ سنٹر کی گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا جو کرکٹ سنٹر نے 85 رنز سے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ٹاپ آٹھ کلبوں کے درمیان جاری ساگا کپ کے سلسلے میں اہم میچ کھیلا گیا جس میں علی گڑھ نے ٹاس جیت کر کرکٹ سنٹر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کرکٹ سنٹر کی ٹیم 39.3 اوورز میں 187 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ شجاع حیدر 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ علی گڑھ کی باؤلنگ میں ریحان رؤف نے 18رنز دے کر پانچ جبکہ ضیاء شہزاد نے 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ 188 رنز کے تعاقب میں علی گڑھ کی ٹیم کی وکٹیں وقفہ وقفہ سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 28.3 اوورز میں 102 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ کرکٹ سنٹر کی طرف سے منظور خان نے 22 رنز کے عوض چار جبکہ رضا علی ڈار نے 19 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرکٹ سنٹر کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل نے بھی میچ میں شرکت کی۔ شجاع حیدر کو شاندار 62 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 12 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے چار میچز مکمل ہو چکے ہیں۔