انفوٹیک اور انگلش بسکٹ مینوفیکچر میں خدمات کی فراہمی کا معاہد ہ طے پا گیا

انفوٹیک اور انگلش بسکٹ مینوفیکچر میں خدمات کی فراہمی کا معاہد ہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پاکستان کی معروف آئی ٹی کمپنی انفو ٹیک اور انگلش بسکٹ مینوفیکچر کے درمیان تین سالہ انٹرپرائز معاہدہ طے پایا ہے ۔ خدمات کے اس معاہدے کے تحت ای بی ایم کو انفوٹیک کی جانب سے مینج ایبل والیم لائسنسنگ پروگرام فراہم کیا جائے گا‘ جسکی بدولت ای بی ایم اپنے وسائل کوبہتر طریقے سے بروئے کار لا کر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکے گا۔اس موقع پر انفوٹیک کے صدر اور سی ای او جناب نصیر اختر نے کہا کہ "پاکستان ڈیجیٹل دنیا کی طرف منتقل ہو رہا ہے اور اس منتقلی میں انفوٹیک بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ ہم پاکستان میں بہترین آئی ٹی کی خدمات پیش کررہے ہیں ، جس سے نا صرف ہمارے صارفین کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ہوتا ہے۔
بلکہ اس کی مجموعی کاکردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم انگلش بسکٹ مینوفیکچر کو اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ انفوٹیک اور ای بی ایم میں خدمات کی سطح کا معاہدہ بھی طے پایا ہے،اس سے ای بی ایم کی آٹی کی سروسز میں اضافہ ہوگا ۔

مزید :

کامرس -