رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ،عبد الرحیم جانو

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سر پرست اعلیٰ عبد الرحیم جانو ، چیئرمین چوہدر ی محمد شفیق، سینیئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ ، سابق چیئرمین رفیق سلیمان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ مہینے سے کینیا کے دو پورٹ اسٹیشن کی اچانک بندش سے چاول کے کارگو کنٹینر کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار ہورہی تھی اور رائس ایکسپورٹرز کو ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی مد میں بھاری نقصان کا سامنا تھا۔ REAPنے اپنے ممبران کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے اور ملک کی دوسری سب سے بڑی ایکسپورٹ کموڈٹی کیلئے بر وقت مداخلت کی اور کینیا میں موجو د پاکستانی سفارتخانے کے تعاو ن سے کینیا پورٹ اتھارٹی (KPA)کی مینیجنگ ڈائریکٹر مادام کیتھرین ، آپریشن مینیجر اور چیئرمین KIFWAممباسا سے ایک اہم میٹینگ کی جسمیں REAPکے سابق چیئرمین رفیق سلیمان کے ہمراہ عامر محی الدین کمرشل کونسلر پاکستانی سفارتخانہ نے شرکت کی ۔
اس میٹینگ میں یہ طے پایا کہ پالیسی کی تبدیلی کی وجہ سے جن ایکسپورٹرز کے کنٹینررکے ہوئے تھے ان کے تمام چارجز کالعدم قرار دئیے جائیں اور REAPسے درخواست کی گئی کہ اپنے ممبران کے کنٹینر کی تفصیلات (KPA)کو فراہم کی جائیں اور KPAصرف انہیں ایکسپورٹر کے چارجز معاف کرے گا بصورت دیگر کچھ ایکسپورٹر KPAسے براہ راست رابطہ کر رہے ہیں انکے کلیم قابل قبول نہیں ہوں گے ۔ مزید دوسری اہم میٹینگ کینیا ریوینیو اتھارٹی) (KRAکے ساتھ ہوئی جسمیں پاکستان کے کنٹینر کو ترجیحی بنیادوں پر جلد ریلیز کر نے کیلئے آسان طریقہ کار کے لئے اتفاق رائے کیا گیا اور بقا یا کنٹینر کو 15مارچ تک ریلیز کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا گیا۔ REAPنے اس مشکل وقت میں بھر پور تعاون پر انجینیئر خرم دستگیر خان وفاقی وزیر تجارت کے فوری نوٹس لینے اور کینیا کے اعلیٰ حکام کو خط لکھنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا مزید برآں اور وزارت تجارت ، وزارت خارجہ امور ، TDAP، کینیا میں موجود پاکستانی سفیر اور بلخصوص کمرشل کونسلر عامر محی الدین کی مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی دوسری سب سے بڑی ایکسپورٹ کموڈٹی کی بقاء کیلئے انکے اقدامات کی تعریف کی ۔

مزید :

کامرس -