رواں سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ

رواں سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) رواں سیزن کے دوران ملک میں کپاس کی بدترین پیداوار ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ سال کے مقابلے اس سال پیداوار 50 لاکھ بیلز کم رہی۔کاٹن جنرز فورم کے چیئر مین احسان الحق کے مطابق کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے 34 فیصد گرنے کے بعد 96 لاکھ بیلز ریکارڈ کی گئی۔ اب تک ایکسپورٹرز نے جنرز سے 3 لاکھ 58 ہزار بیلز جبکہ ٹیکسٹائل ملرز نے 83 لاکھ بیلرز خریدی۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پنجاب میں کپاس کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں پیداوار 43 فیصد کمی سے 60 لاکھ بیلز سے بھی کم ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ میں پیداواری حجم 37 لاکھ بیلز رہا۔

مزید :

کامرس -