پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان

پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور (اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز پام آئل کے مستقبل کے سودوں میں کمی کا عمومی رحجان رہا تھا تاہم گزشتہ روز قیمتوں میں مجموعی طور پر ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بنچ مارک برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کے سودے 0.97فیصد اضافے کے بعد 2613رنگٹ فی ٹن میں طے پائے گئے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 25ٹن پر مشتمل 49612لاٹس کا کاروبار ہوا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز تک پام آئل کی قیمتیں استحکام کا شکار رہیں گی۔

مزید :

کامرس -