آزاتھیٹر پاکستان کی ٹیم فیسٹیول میں حصہ لینے کے لئے دہلی روانہ

آزاتھیٹر پاکستان کی ٹیم فیسٹیول میں حصہ لینے کے لئے دہلی روانہ
 آزاتھیٹر پاکستان کی ٹیم فیسٹیول میں حصہ لینے کے لئے دہلی روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٓلاہور(فلم رپورٹر)آزاتھیٹر پاکستان کی ٹیم ہندوستان کے سب سے بڑے بین الاقوامی تھیٹرفیسٹیول میں حصہ لینے کے لئے دہلی روانہ ہو گئی ہے۔ نیشنل سکول آف ڈرامہ نیو دہلی زیر انتظام یہ فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے جس میں دنیا بھر کے مشہور اور منجھے ہوئے تھیٹر گروپس حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان سے تین سال بعد اس سال آزاد تھیٹر کا ڈرامہ "اکھیاں "منتخب ہوا ہے۔ اس ڈرامے کو رفیع پیر نے تحریر کیا ہے اور ہدایات پاکستان کے تھیٹر کے منجھے ہوئے ہدایات کار ملک اسلم نے دی ہیں۔ آزاد تھیٹر کا یہ ڈارمہ پیار اور امن کا پیغام لے کے ہندوستان گیا ہے کونکہ اس ڈرامے کا موضوع ہی یہ ہے کہ دنیا کی روشنی پیار محبت اور رواداری سے ہی قائم ہے۔ اس ڈرامے میں بلھے شاہ، میاں محمد بخش اور شوکمار بٹالوی کے کلام کو بہت خوبصورتی سے شامل کیا گیا ہے۔ پچھلے تین سال سے کسی بھی پاکستانیتھیٹر گروپ کا ڈرامہ اس فیسٹیول میں منتخب نہیں ہو رہا تھا جبکہ آزاد تھیٹر نے اس سال پہلی دفعہ اس فیسٹیول میں اپنا ڈرامہ بھیجا اور وہ منتخب ہو گیا کیونکہ چار سال پہلے بننے والا آزادتھیٹر کا شمار اب پاکستان کے صف اول کے تھئیٹر گروپس میں ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -