رتیش سدھوانی کی فلم’’رئیس‘‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کی خبروں کی تردید

رتیش سدھوانی کی فلم’’رئیس‘‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کی خبروں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے اپنی نئی فلم’’رئیس‘‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عید الفطر پرایک ساتھ ریلیزہونے والی سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کے باکس آفس پر ٹکراؤ کے باعث فلم ’’رئیس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔تاہم رتیش سدھوانی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم مقررہ شیڈول کے مطابق ریلیز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی اختتامی مراحل میں ہے ۔انہوں نے شاہ رخ کے گھٹنے کے آپریشن کے باعث رہ جانے والے سین جلد عکسبند کر دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ مائرہ خان مرکزی کردار ادا کریں گی۔

مزید :

کلچر -