یورپ میں مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے عمل میں مثبت پیش رفت سامنے آنا شروع ہو گئی ہے،یورپی کمیشن

یورپ میں مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے عمل میں مثبت پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز (اے پی پی) یورپی کمیشن کے صدرجین کلاؤڈجنکر نے کہا ہے کہ یورپ میں مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے عمل میں مثبت پیش رفت سامنے آنا شروع ہو گئی ہے،یہ بات انہوں نے جرمن اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی سیاسی بصیرت کی تعریف بھی کی۔واضح رہے کہ جرمنی سمیت کئی دوسرے ملکوں میں مہاجرین کے لیے سرحدیں کھولنے کے تناظر میں جرمن چانسلر کو تنقید کا سامنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -