وزیراعظم کی نیب کودھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں ،یاسین گھمن

وزیراعظم کی نیب کودھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں ،یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ (بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اگرکوئی غلط کام نہیں کیا توانہیں ڈرکس چیزکا ہے وہ نیب کوبرا بھلا کہنے کی بجائے نیب میں اپنے کیسزکا دفاع کریں لیکن وزیراعظم صاحب کی بوکھلاہٹ اورنیب کودھمکیوں سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اوراب ملک میں نیب بڑے مگرمچھوں پربھی ہاتھ ڈالنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نیب کودھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں وزیراعظم صاحب حوصلہ رکھیں ابھی تو’’سستی روٹی سکیم ،نندی پورپراجیکٹ ،پیلی ٹیکسی سکیم ،لاہورمیٹروبس سروس ،اورنج لائن ٹرین قطرایل این جی ‘‘کے منصوبوں میں جوبڑے ڈاکے مارے گئے۔ ان کے پول تو ابھی کھلنے ہیں اورپکچرابھی باقی ہے۔روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عابدشیرعلی کومشورہ ہے کہ وہ دن میں خواب دیکھنا چھوڑدیں اگر2018کے الیکشن میں (ن) لیگ کے ایمپائروں نے جھرلونہ پھیراتونوازشریف وزیراعظم نہیں بلکہ جدہ میں ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -