حکومت پاکستان جنوبی افریقہ سے ڈائریکٹ پروازیں چلانے کا اہتمام کرے،راشد بشیر سیال

حکومت پاکستان جنوبی افریقہ سے ڈائریکٹ پروازیں چلانے کا اہتمام کرے،راشد بشیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان جنوبی افریقہ سے پاکستان ڈائریکٹ پروازیں چلانے کا اہتمام کرے،پاکستانیوں کو ذلیل و خوار ہو کر دوسرے ملکوں سے ہو کر پاکستان جانا پڑتا ہے جس سے بہت سا وقت ضائع ہو تا ہے،دیار غیار میں مقیم پاکستانی دن رات ایک کر کے پاکستان کے لئے قیمتی زرمبادلہ بھجتے ہیں لیکن ان کے ساتھ حکومت ناروا سلوک کر رہی ہے،پاکستان کی معاشی حالت بہتر بنانے میں پاکستانیوں کا بہت کردار ہے، لیکن ان کو پاکستان میں سہولتیں نہیں دی جا رہی ہیں۔پاکستان کے لئے ڈائریکٹ پروازوں سے پاکستانیوں کو بہت فائدہ ہو گااور آنے جانے میں سہولت ہو گی۔روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے مزید کہا پاکستان کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے اور ہم نے اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دیار غیر میں دن رات ایک کیا ہوا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -