ابوبکر بغدادی پھر منظر عام پر ، تازہ فوٹیج جاری

ابوبکر بغدادی پھر منظر عام پر ، تازہ فوٹیج جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک تازہ ویڈیو فوٹیج منظرعام پر آیا ہے جس میں شاذ و نادر ہی نظر آنے والے اس روپوش اور گوشہ نشین دہشت گرد کو عراقی شہر فلوجہ کی ایک مسجد میں بچوں سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے ایک مقامی ٹی وی چینل نے اس کی تصویریں دکھائی ہیں جن کی آزاد ذرائع سے کوئی توثیق نہیں ہوسکی ہے لیکن ایسا ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ وہاں بچوں کے ایک چھوٹے سے ہجوم سے خطاب کررہا ہے۔ وڈیو کے پس منظر میں دکھائی گئے بینر پر درج تھا کہ داعش کے زیراہتمام حفظ قرآن کے مقابلہ، بغدادی انعامات عطا کریں گے۔ بغدادی جو پوری دنیا کو مطلوب شخص ہے ۔
شاذونادر ہی منظرعام پر آتا ہے۔ اس سے قبل بغداری گزشتہ سال جولائی کے دوران اس وقت منظرعام پر آیا تھا جب وہ موصل کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کررہا تھا اس سے دو ماہ قبل اس کے جنگجوؤں نے اس عراقی شہر پر قبضہ کیا تھا۔ دہشت گردی سے متعلق تحقیق و تجزیہ کے ایک ادارہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ فوٹیج میں شامل دیگر افراد میں بغدادی کا ایک ہم شکل بھی دیکھا گیا جو سیکوریٹی کی حکمت عملی کے تحت اس کے ساتھ رکھا جاتا ہے کیونکہ امریکہ پہلے ہی بغدادی کے سر پر 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کرچکا ہے۔ تازہ فوٹیج میں بغدادی کے ساتھ سر پر کپڑا اوڑھے ہوئے ایک شخص بھی دکھایا گیا ہے جو بعدازاں مقابلہ کے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کررہا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -