فادر لینڈ جماعت نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کردیا

فادر لینڈ جماعت نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیف(اے پی پی) یوکرینی وزیراعظم آرسنی یاتسنیک کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد یورپ نواز جماعت فادر لینڈ نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فادرلینڈ پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیراعظم یولیا ٹیموشینکو نے مخلوط حکومت میں شامل دیگر جماعتوں سے بھی اپنی پیروری کرنے کے لیے کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آرسنی یاتسنیک درپردہ ایک متوازی حکومت چلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر پیٹرو پوروشینکو نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -