براک اوباما چند ہفتوں کے دوران کیوبا کا دورہ کر سکتے ہیں،وائٹ ہاوس

براک اوباما چند ہفتوں کے دوران کیوبا کا دورہ کر سکتے ہیں،وائٹ ہاوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر آئندہ چند ہفتوں کے دوران کیوبا کا دورہ کر سکتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر بارک اوباما آئندہ چند ہفتوں کے دوران لاطینی امریکا کے ممالک کا دورہ کرینگے۔ امریکی صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر اوباما لاطینی امریکا کے ممالک کا دورہ کرینگے اور اس دوران وہ کیوبا بھی جائیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کیوبا سے سرد جنگ کے دوران متاثر ہونے والے تعلقات کی بحالی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔

مزید :

عالمی منظر -