بھارت کا آئندہ پانچ سالوں میں ساٹھ مشنز خلاء میں بھیجنے کا اعلان

بھارت کا آئندہ پانچ سالوں میں ساٹھ مشنز خلاء میں بھیجنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن) بھارت آئندہ پانچ سالوں کیلئے ہر سال کم از کم بارہ خلائی مشن خلاء میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم کے سربراہ وائی وی این کرشنا مور تھی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 55 مشن خلاء میں بھیج چکے ہیں اور آئندہ پانچ سالوں کیلئے سالانہ کم از کم بارہ مشن خلاء میں بھیجنے پر غور کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سلسلے کے پہلے دو مشن خلاء میں بھیجے جاچکے ہیں اور آئندہ ماہ مزید دو بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اس مقصد کیلئے 1.1 بلین امریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -