افریقہ میں خشک سالی سے دس لاکھ بچے بھوک کا شکار

افریقہ میں خشک سالی سے دس لاکھ بچے بھوک کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صومالیہ (این این آئی)بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ مشرقی اور جنوبی افریقہ میں خشک سالی کے باعث کم سے کم دس لاکھ بچے شدید بھوک کا شکار ہیں۔یونیسیف نے صومالیہ، ایتھوپیا اور انگولا میں صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے عالمی امداد کی اپیل کی ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ دو سال سے جاری خشک سالی اور گذشتہ 50 برسوں سے ایل نینیو کے شدید اثرات کے باعث اس خطے کے بچے خوراک اور پانی کی کمی کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔اس خشک سالی سے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے بعد بعض علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ایتھوپیا میں صورت حال بدترین ہے جہاں ایسے افراد کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ کر ایک کروڑ 80 لاکھ ہو گئی ہے جنھیں خوراک کی ضرورت ہے۔دو ہفتے قبل زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ملک کے خشک سالی سے متاثرہ دیہی علاقوں میں ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق وہاں 24 لاکھ افراد کو غذائی امداد کی ضرورت ہے۔زمبابوے میں گذشتہ سال کے مقابلے پر اس سال معمول سے انتہائی کم بارشیں ہوئی ہیں جس کے باعث مویشیوں کی چراگاہیں سوکھ گئی ہیں۔
اور ہزاروں مویشی موت کا شکار ہوگئے ہیں۔جنوبی افریقہ، نمیبیا، اور بوٹسوانا بھی شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -