حکومت نے انتخابی مہم کے دوران کیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا،میاں ایوب

حکومت نے انتخابی مہم کے دوران کیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کیِ حکومت نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً 300فیصد سے زائد اضافہ کر کے صنعتی پہیہ جام کر چکی ہے۔

جس کی وجہ سے بے روزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کمیشن والے اورنج ٹرین منصوبے کے لئے220 ارب روپے تو ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کے حصے میں جمہوریت کے ثمرات خواب بن کر رہ گئے ہیں۔