عالمی ادارہ صحت کے مشن کا دورہء ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آفس

عالمی ادارہ صحت کے مشن کا دورہء ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آفس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی )عالمی ادارہ صحت کے مشن نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے دفتر کا دورہ کیا ۔مشن کے ارکان میں عالمی ادارہ صحت قاہرہ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ارشادشیخ ڈاکٹر ہمایوں اصغر کے علاوہ اسلام آباد نیشنل مشن کے ڈاکٹر قطب الدین کا کٹر، ڈاکٹر سارہ سلمان ، ڈاکٹر فرح صبیح اورمریم یونس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت لاہور آفس سے ڈاکٹر جمشیدشامل تھے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے عالمی ادارہ صحت کے مشن کو صوبے میں صحت کے شعبہ میں ترقیاتی کا موں اور ترجیحات بارے بریفنگ دی۔ڈاکٹر مختار حسین سید نے کہاکہ زیکا(Zika ) وائرس کے بارے وزیراعلی محمد شہبازشریف کو تشویش ہے اور انہوں نے محکمہ صحت کو اس بارے میں تمام حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے مزید کہاکہ محکمہ صحت اس سلسلہ میں پوری طرح الرٹ ہے۔ڈاکٹر مختار حسین سید کا کہنا تھا کہ زیکا (Zika )وائرس بھی ڈینگی مچھر کے ذریعے ہی پھیلتا ہے لہذا محکمہ صحت اور حکومت کے دیگر ادارے پہلے ہی ڈینگی کی روک تھام او ر مچھر کی افزائش روکنے کیلئے سرگرم ہیں عالمی ادارہ صحت کے مشن نے وزیراعلی محمد شہبازشریف کی قیادت میں محکمہ صحت حکومت پنجاب کی صحت کے شعبہ کی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ بیماریوں کی روک تھام کے لئے پنجاب کا ویکٹر سرویلنس ماڈل آئندہ ہفتہ مراکش میں ہونے والی ریجنل ممالک کی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔